جامعہ اشرفیہ میں پھولوں کی نمائش آج بھی جاری رہے گی

جامعہ اشرفیہ میں پھولوں کی نمائش آج بھی جاری رہے گی

لاہور( پ ر) جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہو ر میں پھولوں کی سالانہ نمائش کاسلسلہ آج تیسرے روز اتوار کی شام تک جاری رہے گا گزشتہ روزبھی بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں موجود ’’گلشن حسنؒ اور گلشن ام حبیبہ‘‘ میں جاری پھولوں کی نمائش کو بڑی تعداد میں دیکھا۔ گذشتہ روزمعروف سماجی شخصیت میاں طلعت فاروق،میاں احسن فاضل، عثمان فاروق سمیت کئی شخصیات نے بھی پھولوں کی نمائش دیکھتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ جیسے دینی ادارہ میں ہر سال پھولوں کی خوبصورت نمائش کا اہتمام انتہائی قابل تحسین اور قابل تقلید عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...