کتابوں کی مہنگائی کیخلاف اور جامعات میں بھرتیوں کیلئے قراردادیں اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب 12 فیصد تک مہنگی کر نے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔حکومت نے کھانے پینے کے ساتھ پڑھنا لکھا بھی مہنگا ہو گیا۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب کی 20 سرکاری یونیورسٹیوں میں اہم عہدے خالی ہونے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔
پنجاب کی 20سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولرامتحانات کے اہم عہدے خالی ہیں۔