نیب کی شریف خاندان کے معاملے میں نرمی ناقابل فہم ہے،عوامی تحریک

نیب کی شریف خاندان کے معاملے میں نرمی ناقابل فہم ہے،عوامی تحریک

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارسرکار میں مسلسل مداخلت ہورہی ہے،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے موقع پر لیگی کارکنوں کی آڑمیں تربیت یافتہ غنڈوں نے نیب اور پولیس کے خلاف مزاحمت کی، ترجمان نے کہا کہ نیب والے جن پولیس اہلکاروں کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے لے کر گئے وہ شریف خاندان کے ذاتی ملازم تھے، وہ پولیس والے مار تو کھائیں گے مگر گرفتاری میں مددگار ثابت نہیں ہونگے۔

کیونکہ ان کی وفاداریاں اور تابعداریاں اشرافیہ کیلئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ نیب والے پہلے دن بھی کارکنوں سے دھکے کھا کر گئے اور وردیاں تار تار کروا کرگئے اور دوسرے دن پھر وہی ڈرامہ ہوا، نیب اور پولیس والوں کی شریف خاندان کے معاملے میں نرمی ناقابل فہم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...