لوٹا ہوا پیسہ وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،ثوبیہ کمال

لوٹا ہوا پیسہ وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،ثوبیہ کمال

لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ وصول کر کے عوام پر خرچ کریں گے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار اور نا لائقی کے باعث آج ملک بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے صاف پانی ، گیس ، بجلی ، بے روزگار ی، بد امنی ، مہنگائی جیسے تحفے دئیے ، کرپٹ مافیا کا احتساب مکمل ہونے پر ملک میں خوشحالی اور ایک مضبوط پاکستان جنم لے گا ۔تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنی سیاسی جدو جہد جاری رکھے گی ، کرپٹ مافیا جتنا مرضی چیخ اور شور مچا لیں عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے ، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور انکے حواریو ں کے خلاف کافی ثبوت جمع ہو چکے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب آتا جا رہا ہے پی ٹی آئی آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لئے سیاسی جدو جہد کر رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو چوروں اور ڈاکوؤں کا پاکستان بنا دیا ہے، کرپشن قوم کو غریب اور مقروض کرتی ہے

ثوبیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...