شریف خاندان کو لوٹی ہوئی ڈولت کا حساب دینا پڑیگا:اعجاز چودھری

شریف خاندان کو لوٹی ہوئی ڈولت کا حساب دینا پڑیگا:اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نیب ٹیم آمد پر ہی شریف برادران اور ان کی اولادوں کی چیخیں نکل گئی ہیںیہ جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔شریف خاندان اور ان کی اولادیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا انکے مقدر میں جیل لکھی جا چکی ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لیڈر شپ کی لوٹ مار کی سزا عوام آج بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث افراد حکومت سے ریلیف چاہتے ہیں تاکہ ان جان چھوڑ دی جائے مگر ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہو گا۔

،وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے کہا تھا کسی بھی کرپشن میں ملوث شخص کومعاف نہیں کیاجائے گا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

، کرپٹ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے جس جس نے ملک کو لوٹا پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ماضی کا حصہ بن چکی ، بلاول کبھی اقتدار میں آ نے کا خیال بھی ذہین سے نکال دیں ، نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار سے قوم خوب آگا ہ ہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں نے عوام کا خون چوس کر اندرون اور بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بنا ئیں

اعجاز

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...