حافظ عبدالرحمن شاہد پنجا ب کرائم کنٹرول کمیٹی کے شریک چیئرمین منتخب
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے لیگل ایڈوائزر حافظ عبدالرحمن شاہد کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے پنجاب کرائم کنٹرول کمیٹی کاشریک چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حفیظ الرحمن نے جاری کر دیا ۔ اس موقع پر شیخ فضل الٰہی شاہد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،محمد اسلم زار ایڈووکیٹ ، ٹیپو سلمان ایڈووکیٹ ،ممتاز قانون دان بیرسٹر علی اویس ، شیخ ساجد محمود،کبیر خان ، معین احمد ،خواجہ فاروق ، ابوبکر شہزاد ، بلال اویس ، آصف سعید ، شیخ عرفان ایڈووکیٹ اور پریس کلب مانگا منڈی کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی ۔ بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور سائبر کرائم کنٹرول کرناان کے مشن میں شامل ہے۔