وزیر اعلیٰ کے والد کیلئے ایل ڈی اے آفس میں قرآن خوانی

وزیر اعلیٰ کے والد کیلئے ایل ڈی اے آفس میں قرآن خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار عثمان بزدار کے والد مرحوم سردار فتح محمد بزدار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں قرآن خوانی کی گئی۔اس موقع پرمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نامور عالم دین حافظ طاہر محمود اشرفی نے دعا کروائی جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ) ظریف اقبال ستی‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈ کوارٹرز) رانا عبدالشکور‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خاں‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب ‘ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد اور بڑی تعداد میں دیگر افسران نے شرکت کی۔