الخدمت فاؤنڈیشن کا اجلاس،رمضان راشن پیکج کی تیاریوں کا جائزہ

الخدمت فاؤنڈیشن کا اجلاس،رمضان راشن پیکج کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے سیکرٹری مغییث شاہد قریشی اور سات شعبوں کے ڈائریکٹرز ،انجینئر حماد رشید،ارشد جاوید، انجینئر ارشد مرزا، محمد عظیم،عمران اکرم، ڈاکٹر آصف کھوکھر،ڈاکٹر اشرف،جاوید صدیقی نے شرکت کی اور اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ اور رپورٹ پیش کی۔ اپریل کے مہینے میں ارفن بچوں کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

، رمضان المبارک میں بھرپور تشہیری مہم کا آغاز کیا جائے گا، ارفن خاندانوں اور دیگر ضرورت مندوں کے کے لیے 1000 راشن پیکج کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...