حکومت روزگار کے مسائل حل کر کے ساکھ بہتر بنا سکتی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

حکومت روزگار کے مسائل حل کر کے ساکھ بہتر بنا سکتی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندخصوصی ہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے روٹی روزگار کے مسائل حل کر کے ہی اپنی ساکھ بحال کر سکتی ہے۔ مہنگائی کا سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے۔ وزیراعظم وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے معاملات سنبھالیں۔ کالعدم تنظیموں کو نام بدل کر کام کرنے سے روکا جائے۔ مہنگائی کے سونامی نے ہر گھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

عمران خان ناکام معاشی ٹیم پر نظر ثانی کریں۔ مہنگائی کے ذریعے معیشت بہتر بنانے کی سوچ درست نہیں۔

۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سیاست کرنا ملکی دشمنی ہے۔ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی فائرنگ امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ جنگی حالات میں ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں۔ عوام کو مایوسی اور ملک کو بحران سے نکالنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات تیز کئے جائیں۔

حامد رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...