تعلیم سماجی روایات اور ثقافت کے بارے آگاہی دیتی ہے،سعید الحسن

تعلیم سماجی روایات اور ثقافت کے بارے آگاہی دیتی ہے،سعید الحسن

لاہور (پ ر)صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعید الحسن نے کہا ہے کہ سماجی ارتقا ء کے لئے تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے اور تعلیم سماجی روایات اور ثقافت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز الحمراء ہال مال روڈ پر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ہربنس پورہ کیپمس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم نہ صرف سماجی آگاہی فراہم کرنے کیلئے کے لئے موثر ذریعہ ہے بلکہ تعلیم ہی سے سیاسی شعور بیدار ہوتا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزپروفیسر امجد علی خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف محمود نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں طلبہ کی تربیت کا عمل ابتداہی سے شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں بڑے بچوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کی نصابی اور سماجی تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔قبل ازیں کیمپس کے پرنسپل علی عباس نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں ہونے والی مختلف تقریبات کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔تقریب میں ننھے بچوں نے مختلف پرفارمنسزپیش کیں جنہیں خوب سراہا گیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر جہانزیب انور ملک کے علاوہ مہمانوں ،والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

یونیک

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...