مہنگائی بڑھتی رہی تو جلد غریب ختم ہو جائیں گی،ناصر حمید

مہنگائی بڑھتی رہی تو جلد غریب ختم ہو جائیں گی،ناصر حمید

لاہور (جنرل رپورٹر) صدر پاکستان ٹریڈرز الائنس لاہور ناصرحمید خان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کرکے غریب انسان کے لئے مرنا اور بھی آسان کر دیا گیا ہے ۔اس وقت مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے غریبوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتی ہے تاریخ کے اوراق میں تا ابد وہی زندہ و جاوید رہتے ہیں ۔اگر مہنگائی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو آئندہ چند سالوں میں ملک پاکستان سے غربت تو نہیں لیکن غریب ضرور ختم ہو جائے گا ۔جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...