انجمن تاجران لاجپت روڈ کی تقریب حلف برداری

انجمن تاجران لاجپت روڈ کی تقریب حلف برداری

لاہور (جنرل رپورٹر) شاہدر ہ میں انجمن تاجران لاجپت روڈ کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنے والی تاجر تنظیم کی تقریب حلف برادری ہوئی ،جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر ،پیٹرن انچیف عمران بشیر ،صدر لاہور ملک امانت علی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ،تقریب حلف برداری میں سید عظمت علی شاہ ، لالہ یاسر نصیر ، آغاذوالفقار احمد ،میاں خلیل عبیر ، عبدالروف بھٹی،ملک ذکی و دیگر نے شرکت کی۔

محمد سفیان مغل،ملک فاروق حفیظ ،ڈاکٹر محمد امین ،میاں محمود احمد ،میاں عمران، جاوید ڈار، رضوان بٹ، قاضی ندیم کھوکھر سمیت سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی ۔انجمن تاجران شاہدرہ نے تاجروں کی حقوق کی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والی آل پاکستان انجمن تاجران نعیم گروپ میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...