شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا شب برات 20اپریل کوہوگی

شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا شب برات 20اپریل کوہوگی

کراچی(آئی این پی) شعبان المعظم کا چاند نظر آگیاہے ، آج برو ز اتوار شعبان کی یکم ہے جبکہ شب برات 20اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی۔ اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے چاند نظرآنے کے حوالے سے شرعی شہادتوں کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیاکہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیاہے ، آج برو ز اتوار شعبان کی یکم ہے جبکہ شب برات 20اپریل بروز ہفتہ ہوگی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...