سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آئی پی یو کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آئی پی یو کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان کا پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اجلاس میں ایشیا بحرالکاہل کے 35 رکنی پارلیمانی گروپ کی سربراہی کرے گا۔ چین سمیت جنوبی اور جنوبی مشرقی ایشیا کے اہم ممالک کے علاوہ، گروپ میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...