تمام جج فریقین کو دلجمعی ،دلچسپی سے سنیں ،قانون اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

تمام جج فریقین کو دلجمعی ،دلچسپی سے سنیں ،قانون اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ تمام ججز فریقین کو دلجمعی اور دلچسپی سے سنیں اور قانون و میرٹ کے مطابق فیصلے کریں، جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کی کارکردگی اور استعدادکار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ شعبہ قانون سمندر کی مانند ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے سیکھنے اور سکھانے کا عمل جاری رہتا ہے۔ پنجا ب ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور انکی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے کہ وہ صوبہ بھر کے ججز اور لائافسران کو بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں، اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ۔فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ ہم نظام عدل سے منسلک ہیں۔ عدل کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کی صفت ہے اور اللہ پاک نے اپنی یہ صفت ہمیں عنایت فرمائی ہے۔ انصاف پر مبنی ایک فیصلہ سالوں کی عبادت سے بڑھ کر ہوتا ہے اور اگر کوئی جج کسی مقدمہ میں انصاف نہیں کرتا تو دنیا و آخرت میں اس کا جوابدہ ہوگا۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -