ماڈل کورٹ،36 کلو چرس کے مقدمہ میں ملوث 2 بھائیوں کو عمر قید کی سزا
لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے حکم پر قائم ہونے والی نئی ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے 36کلو منشیات کے مقدمہ میں ملوث دو بھائیوں کو عمر قید اور 5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ئیں سنا دی ہیں،ملزمان جمشید شوکت اور ملزم شفیق شوکت کے خلاف تھاندہ ساندہ پولیس نے 2017ء میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج کررکھاتھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 36کلو چرس برآمد ہوئی تھی ،گزشتہ روز ماڈل کورٹ کے جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں بھائیوں کو مذکورہ بالا سزاکاحکم سنا دیاہے ۔ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے سابقہ بیوی کوگلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے والے ملزم عبدالجبارکوبری کر دیا ،ملزم کے خلاف 2017 میں تھانہ باغبانپورہ پولیس نے اپنی سابقہ بیوی بینش کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قتل کرنے کے بعدلاش کو قبرستان میں پھینک دیا تھا۔
عمر قید