امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس ورلڈ بنک کے نئے سربراہ منتخب

امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس ورلڈ بنک کے نئے سربراہ منتخب

واشنگٹن(آئی این پی)عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ڈیوڈ میلپاس کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ وہ اس منصب کے لیے واحد امیدوار تھے۔ میلپاس کا انتخاب جم یونگ کم کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد کیا گیا۔ بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا کے نائب وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ میلپاس منگل 9 اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ 73 برس سے عالمی بینک کے سربراہ کی تعیناتی امریکی صدر ہی کے ذریعے ہوتی چلی آ رہی ہے۔

نئے سربراہ

مزید : صفحہ آخر


loading...