نوجوان ہی مستقبل کی قیادت، ہر شعبے میں انکا کردار انتہائی اہم،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر:جنرل باجوہ
راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں،انکاہرشعبے میں اہم کردارہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرابہادرجونیئر قیادت کے سرہے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطا بق آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ نے ملاقات کی جس میں کارنل یونیورسٹی کے طلباوطالبات نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا اور دورے کے حوالے سے اپنا تجزیہ آرمی چیف سے شیئر کرتے ہوئے کہا وہ یہ حقیقت ساتھ لیکرجارہے ہیں کہ پاکستان پرامن اورخو بصو ر ت ملک ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے طلبہ سے پاکستان اور د یر پا قیا م امن کے حوالے سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں،نوجوانوں کاہرشعبے میں اہم کردارہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرابہادرجونیئر قیادت کے سرہے، جونیئرقیادت نے قوم کاحصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے لاہور ،وادی ہنزہ ،اسلام آباد اور پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ بھی کیا۔