حمزہ شہباز نے مزاحمت کرکے غلط کیا ،علی محمد خان

حمزہ شہباز نے مزاحمت کرکے غلط کیا ،علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جو کررہاہے کیا امریکہ کی شہہ کے بغیر کررہاہے ؟نیب ہمارے نیچے نہیں ہے ،حکومتوں کے آنے کے بعد اثاثے سو گنا بڑھ جاتے ہیں ریاست سوال تو کرے گی ؟۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ ریاست اتنی کمزور نہیں ہے کہ کوئی کسی سپاہی پر ہاتھ ڈالے گا ، اس کی وردی پھاڑیگا ، ریاست اس کودیکھتی رہے گی ، ریاست اس سے پوچھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو حمزہ شہباز نے مزاحمت کی ہے ، یہ غلط کام ہواہے ، عمران خان نے کہاہے کہ جو کرپشن کرے گا جیل جائے گا ، حکومتوں میں آنے کے بعد اثاثے سو گنا بڑھ جاتے ہیں، اس پر سوال تو بنتاہے ، ریاست سوال تو کرے گی ہم سے بھی کرے گی اوردوسروں سے بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمارے نیچے نہیں ہے ، کوئی حکومت پانچ ماہ میں 35سالوں کی غلط پالیسیوں کو چینج نہیں کرسکتی ، کسی حکومت سے چھ سات ماہ میں اس کی کارکردگی کے بارے میں سوال نہیں کیا جاسکتا ،پاکستان واپس دنیا کے سٹیج پر ابھر رہاہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک کا وزیر اعظم پرچی نہیں پڑھ رہاہے ،سابق حکومتوں نے جوکچھ کیا ، اس کے نتائج ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کوپاکستان کے ساتھ خداواسطے کا بیرہے ، یہ جو ہندوستان پاکستان کے ساتھ کررہاہے تو کیا یہ امریکہ کی شہہ کے بغیر کررہاہے ؟۔

مزید :

صفحہ آخر -