حضورؐ نے فرمایا:پہلی قومیں اسلئے برباد ہوئیں انکے ہاں امیر ،غریب کیلئے الگ الگ قانون تھا:وزیر اعظم،اللہ ہمیں قول و فعل کے تضاد سے بچائے:شہباز شریف

حضورؐ نے فرمایا:پہلی قومیں اسلئے برباد ہوئیں انکے ہاں امیر ،غریب کیلئے الگ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاردوعالم ؐنے فرمایا تم سے پہلی قومیں اس لئے تباہ و برباد ہوئیں کہ انکے ہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون رائج تھے ، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہی ،دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جیت سچائی کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے۔بی جے پی کاانتخابات جیتنے کیلئے جنگی جنون بھڑکانے کاحربہ ناکام ہوا، امریکی حکام نے تصدیق کردی پاکستان کا کوئی ایف 16طیارہ کم نہیں۔اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی و صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی کھانا چاہئے، اس اقدام سے ہمارے نمائندوں کو احساس ہوگا کہ معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آئندہ ماہ میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں حدیث کا حوالہ دینے کو قول و فعل کا تضاد قرار دے دیا۔ شہباز شریف نے کہا ’کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ حکمران کا غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا محل ریگولرائز کردیا جائے جبکہ غریبوں کی جھونپڑیوں کوراتوں رات مسمار کردیا جائے، دعا ہے کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطااور قول وفعل میں تضاد سے بچائے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...