اسلام آباد ایئرپورٹ،یو اے ای سفارتخانہ کے افسر سے رائفل برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ،یو اے ای سفارتخانہ کے افسر سے رائفل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے افسر کے سامان سے رائفل برآمد، اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تعینات افسر راشد سنان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اس سے سامان سے رائفل برآمد ہوئی۔ایئرپورٹ اہلکاروں نے راشد سنان علی کو پروٹوکول دینے والے محمد افضل نامی شخص سے رائفل کا لائسنس اور دیگر دستاویزات طلب کیں لیکن محمد افضل رائفل کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی۔ متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اماراتی پروٹوکول آفیسر کے سامان سے برآمد ہونے والی رائفل عام بندوق نہیں بلکہ نوادرات کا حصہ ہے جس کی دستاویزات اس کے ساتھ منسلک تھیں ۔شائع ہونے والی اخباری خبروں کی تردید کرتے ہوئے امارات کے سفارتخانے نے کہا کہ اماراتی پروٹوکول آفیسر راشد سنان علی اس رائفل کو نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی لے جارہے تھے۔امارات کے سفارتخانے نے کہا کہ ایئرپورٹ حکام نے غلطی سے اسے ورکنگ رائفل سمجھتے ہوئے راشد سنان سے اس کا لائسنس طلب کیا جس کی نوادر ہونے کی وجہ سے کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -