با حجاب مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

با حجاب مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن الہان عمر کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گر فتا ر کرلیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مغربی ضلع میں قائم امریکی اٹارنی کے دفتر نے دھمکانے والے شخص کی گرفتار ی کی تصدیق کی۔درج شکایت میں بتایا گیا تھا نیویارک میں ایڈیسن کے رہائشی 55 سالہ پیٹریک کارلاینو نے الہان عمر کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے الہان عمر ریاست منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ ہیں جنہیں گزشتہ برس کے وسط مد تی انتخابات میں کامیابی ملی، وہ ہمیشہ حجاب پہن کر رکھتی ہیں۔امریکی سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے دوران ملزم نے مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ کو قتل کی دھمکی دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا وہ صدر ٹرمپ سے پیار کرنیوالا ایک محب وطن امریکی اور انتہا پسند مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔دوسری طرف فاکس نیوز کا کہنا ہے الہان عمر اسلامی شریعت کی پابندی کرنیوالی خاتون ہیں اور ممکن ہے ملزم نے انہیں حجا ب پہننے کی وجہ سے دھمکی دی ہو۔یاد رہے اس سے قبل الہان عمر نے اپنے اسرائیل مخالف بیان پر بھی معافی مانگی تھی جس میں انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا اسرائیل کیلئے امریکی اراکین کی حمایت کے پسِ پردہ وہ رقم ہے جو اسرائیل حمایتی لابی فراہم کرتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...