بھارتی پروفیسر نے ایف سولہ گرانے کے دعویٰ پر بضد اپنی فضائیہ کو کھری کھری سنادیں

بھارتی پروفیسر نے ایف سولہ گرانے کے دعویٰ پر بضد اپنی فضائیہ کو کھری کھری ...

سٹاک ہوم ( مانیٹر نگ ڈیسک) سویڈن میں مقیم بھارتی پروفیسر اشوک سوائیں نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے دعووں پر بھارتی میڈیا، مودی سرکار اور انڈین ایئر فورس کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔سویڈن میں مقیم بھارتی دانشور پروفیسر اشوک سوائیں نے امریکن گنتی میں پاکستان کے تمام ایف 16 طیاروں کی موجودگی کی خبر آنے کے باوجود انڈین ایئر فورس کی جانب سے پاکستانی ایف 16 مار گرائے جانے کی رٹ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو بجائے اپنے چہیتے صحافیوں کو دکھانے کے ، انہیں دنیا کے سامنے لے کر آ?۔ انڈین ایئر فورس کو اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے کے بجائے اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ وہ بالا کوٹ میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں کیوں ناکام ہوئی؟ پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں اس نے اپنا مگ 21 کیوں گنوایا؟ اور اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو کیوں نشانہ بنایا؟۔ اشوک سوائیں نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں آپ کو کسی کی بات پر اس وقت تک یقین نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ آپ کو تصدیق شدہ ثبوت نہ دکھادیے جائیں۔ گزشتہ مہینے کی کشیدگی کے دوران پاکستان کے دعویٰ کے حق میں ایک جنگی قیدی اور 7 لاشیں موجود تھیں جبکہ بھارتی دعویٰ کی تصدیق صرف اس مودی نے کی جو اتنا قابل اعتماد ہے کہ وہ اپنی شادی اور تعلیمی اسناد کے بارے میں شاندار طریقے سے جھوٹ بولتا ہے۔انہوں نے بھارتی میڈیا کے رویے پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ حیرت انگیز طور پر انڈین میڈیا نے مندرجہ ذیل واقعات کے باوجود مودی سرکار سے ثبوت نہیں مانگا۔اشوک سوائیں نے بھارتی میڈیا کو ایک اور ٹویٹ میں آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا جب انٹرنیشنل میڈیا ایف 16 کے جھوٹ کو تسلیم نہیں کر رہا تو ایسے میں بھارت کا وہ بکا? میڈیا اور نام نہاد دانشور جو کہتے تھے کہ مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرکے انڈیا کو دنیا کی ڈارلنگ بنادیا ہے، اب یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کی حمایت کر رہا ہے اور بھارت کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...