گوادر،دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،دواہلکار شہید، ایک زخمی

گوادر،دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،دواہلکار شہید، ایک زخمی

گوادر (آن لائن )گوادر اور تربت کے درمیانی پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ ،دواہلکار شہید ایک زخمی اطلاعات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیان ''دھڑام ''نامی پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں نے گشت پر مامورسیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا حملہ قریبی پہاڑوں سے کیاگیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم واقع کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...