مجوزہ حکومتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مسودہ حتمی مرحلے میں داخل

مجوزہ حکومتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مسودہ حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے مسودے کا جائزہ لینے اور اس کی منظوری دینے کیلئے وزیراعظم نے کل پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔مسودہ میں بے نامی اثاثوں کو 25 فیصد ادائیگی پر قانونی قرار دینے، بیرون ملک اثاثے وطن لانے پر ٹیکس کی معمو لی شرح اور ٹیکس چوری کو قابل گرفت جرم بنانے کی تجاویز شامل ہیں جبکہ موجودہ حکمت کی یہ پہلی اور آخری ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہو گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری طبقے کے مطالبے پر مجوزہ حکومتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مسودہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں تین قسم کے اثاثے ظاہر کرنیوالوں کو رعایت دینے کی تجویز ہے۔ ملک کے اندر اور باہر کے اثاثے ظاہر کرنے کی الگ الگ شرح طے کی جارہی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم

مزید : صفحہ اول


loading...