ہرروز 7 ارب روپے ادھاراٹھا کر ملک چلایا جا رہا ہے،چودھری نثار علی

ہرروز 7 ارب روپے ادھاراٹھا کر ملک چلایا جا رہا ہے،چودھری نثار علی

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم سات ارب روپے روزانہ قرض اٹھا کر ملک کو چلا رہے ہیں،یہ قرضوں کا گرداب ہے مگر سب اسی طرح چل رہے ہیں،اس وقت ملک کو خطرات ہیں، حکومت اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے مکمل طور پر الگ کرے۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ،اگر وہ آزادی سے کام کرنے دیتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے۔ احتساب کا سلسلے کو حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے، آپ سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں احتساب ہونا چاہیے لیکن سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ ملک کو بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے،ہم ان خطرات سے بے خبر ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں خدا کے واسطے غیر روایتی وزیراعظم بنیں،ذمہ داری عمران خان اور انکی ٹیم کی ہے قوم کو سہانے خواب نہ دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز والا معاملہ حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ آخر


loading...