میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہے نہ کبھی کوئی ٹوئٹ کیا ‘ اعتزاز احسن

میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہے نہ کبھی کوئی ٹوئٹ کیا ‘ اعتزاز احسن

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے حمزہ شہباز کی ضمانت کے حوالے سے خود سے منسوب بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ اعتزاز احسن نے اپنے ترجمان کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور نہ میں نے کبھی ٹوئٹ کیا ہے ۔ حمزہ شہباز کی ضمانت کے بعد میرے نام سے منسوب بیان جعلی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ ہوا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...