قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ،ڈریپ کا 31دو اساز کمپنیوں کیخلاف ایکشن ،143ادویات ضبط،پروڈکشن بند کر دگئی

قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ،ڈریپ کا 31دو اساز کمپنیوں کیخلاف ایکشن ،143ادویات ...

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادوایات کی قیمتوں میں غیرقانونی او ر خودساختہ اضافہ کرنے میں ملوث ادویہ ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق یہ کاررو ا ئی وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی طرف سے ادویات کی کم قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیے جانے کے بعد شروع کی گئی ہے ۔غیرقانونی طور پر قیمتیں بڑھانیوالی 31ادویہ ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے سمیت ان کو ا دویات کی تیاری سے بھی روک دیاگیا، ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔زیادہ قیمت پر فرو خت کی جانیوالی 143 ادویات کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے ادویات کی قیمت میں غیر قانونی اضافے میں ملوث 31دوا ساز کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انکی 143ادویات قبضے میں لینے سمیت انکی پروڈکشن بھی بند کر دی ۔ ترجمان وفاقی وزیر صحت کے مطابق عامر کیانی کی ہدایت پر ڈرگ ر یگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف سخت قانون کاروائی کی اور ایس آر او 913کے تحت بھاری جرما نے وصول کرنے کے علاوہ ان سے ریکوری بھی کی جائے گی ۔وفاقی وزیر عامر کیانی کا کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جاے گا، عوام کو مناسب قیمت پر اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ڈرگ ریگو لیٹر ی اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مرا سلہ ارسال کر دیا ہے کہ قانون شکنوں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔وفاقی وزیر صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹ کا سروے کر کے زائد قیمتوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جائیں ۔ ڈریپ کے مطابق قانون شکنوں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کیے جا رہے ہیں ۔

کریک ڈاؤن

مزید : صفحہ اول


loading...