شہبازشریف ، فوادحسن کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف ، فوادحسن کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اورسابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جنہیں ہفتہ کے روز سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 اپریل کو سماعت کرے گا،دیگر ججز میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

سماعت مقرر

مزید : صفحہ اول


loading...