شریف فیملی ، زرداری پیسے دیں یاجیل جائیں،تیسراآپشن نہیں ،فواد

شریف فیملی ، زرداری پیسے دیں یاجیل جائیں،تیسراآپشن نہیں ،فواد

اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے حمزہ شہبازگھر کے تہہ خا نے میں چھپے ہیں ، خو ا تین و بچوں کو ڈھا ل بنا رکھا ہے جرم کو سیا ست کی ڈھا ل نہیں بننا چاہیے، وقت آگیا ہے سیا ست اور جر م میں فرق کیا جا ئے ،یہ نہیں ہو سکتا قوم کے اربو ں روپے کھا ئیں اور کو ئی پو چھے بھی نہ، شریف برادران اور آصف علی زرداری کیلئے قانو ن میں پلی بارگین اور جیل کے سوا کوئی تیسراآپشن نہیں ، ز رداری اتنی دھمکی دیں جتنی برداشت کرسکیں پہلے بھی ایک بیا ن دیا تھا پھر ڈھائی سال باہر رہنا پڑا تھا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی قیادت کی حکومت گرانے کی دھمکی اور حمزہ شہباز کے گھر پر نیب کے چھاپے پر ردِ عمل دیتے ہو ئے انکامزید کہنا تھاپاکستان میں گزشتہ 10 سال کے اندر 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور سارا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں گیا، جب ان کیخلاف کارروائی کی جائے تو وہ جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پاکستان نے اپنے قیام سے لیکر 2008 تک 37 ارب ڈالر کے قرضے لیے جس میں اسلام آباد شہر تعمیر ہوا، منگلا اور تربیلا ڈیم بنے، موٹروے تعمیر کی گئیں، فوج کو مزید مضبوط کیا اور نیول بیسز تعمیر کی گئیں مگر گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے 60 ارب ڈالر کے قرضے لیے جو اس وقت کے حکمرانوں کی جیبوں کی نذر ہو گئے اس وقت ملک کا قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جن افر ا د کی جیبوں میں قومی پیسہ گیا اگر ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے تو یہ جمہوریت اور سیاست کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ان لو گو ں نے گھر میں بچوں اورعورتوں کو ڈھال بنا لیا ہے، حمزہ شہباز گرفتاری دے کرڈرامہ ختم کریں، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، ہم تیسری پارٹی کے طور پر ڈ ر امہ دیکھ رہے ہیں،احتساب کاعمل چلتا رہیگا ، شریف برادران چاہتے ہیں قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے اور ان سے چوری کے پیسے کا کو ئی نا پو چھے ،تبھی جمہو رت بھی قائم رہے گی اور ملک بھی ترقی کر ئے گا ورنہ نہیں ۔ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی ان سیاستد ا نوں سے ذاتی دشمنی نہیں ، تاہم اتنی بڑی تعداد میں پیسہ باہر گیا جسے واپس لانا بہت ضروری ہے، آج بجلی و گیس اسی وجہ سے مہنگی ہے کیونکہ ملکی قرضے کی بڑی رقم ان افراد کی جیبوں میں چلی گئی اگر یہ رقم واپس نا آئی تو اسطر ح مہنگائی قا ئم رہے گی، جب لوٹ کے مال کی برآمدگی کی با ت ہوتی ہے تو انہیں عوام کے حقوق یاد آجاتے ہیں اس کے علا وہ کبھی یا د نہیں آتے ۔ حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے اربوں روپے لوٹنے والے نواز، شہباز، حمزہ اور آصف زرداری یا تو پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔ اصولی طور پر حمزہ شہباز کو گرفتاری دینی اور الزامات کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔انہیں گرفتارکرنا نیب کیلئے مشکل نہیں ، ان کے پاس وارنٹ گرفتاری اور فورس موجود ہے اور وہ جب چاہیں گھر میں گھس گرفتار کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے تماشہ ہوگا، اس لیے وہ انتظار کررہے ہیں حمزہ شہباز خود گرفتاری دیں، اور (ن) لیگ کی غنڈہ گردی بھی برداشت کررہے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ قانون سے ریلیف شریف فیملی کو ملا ، شریف خاندان اپنی مرضی اور سہولت کیساتھ قانون کو چلانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہیں قوم کا پیسہ ان کی جیب میں جاتارہے اورکوئی نہ پوچھے، شہبازشریف اوران کے خاندان پرالزام ہے کہ انہوں نے بیرون ملک85بلین ارب کی جا ئید ادبنائی جبکہ زرداری صاحب پرپانچ بلین بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہے اب یہ لوگ یا تو پیسے واپس کریں یاجیل جائیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...