بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی جاری ،2نوجوان شہید،ضلع پلوامہ میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی جاری ،2نوجوان شہید،ضلع پلوامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں راحیل رشید شیخ اور بلال احمدکو ضلع کے علاقے امام صاحب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا،شہیدراحیل ایم ٹیک کا طالب علم تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور فوج نے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے لالگام میں چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناء تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی ، میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اورجموں وکشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے اپنے بیانات میں سینٹرل جیل سرینگر میں نظربندوں کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے، جمعرات کی شام جیل میں نظربند قیدیوں کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کئی قیدی زخمی ہوگئے تھے ۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹنگو کے رہائشیوں اور ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ضلع کولگام کے علاقے پونی ووہاکے لوگوں نے بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کرکے بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے ایک عالم دین کو گرفتارکرنے کی کوشش ناکام بنادی۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع باہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک ایم رفیع کو سوپور کے علاقے وارپورہ میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا، اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -