نیب اور حکومت کا تال میل ہوتا تو حمزہ کی گرفتاری آدھے گھنٹے کا کام تھا، شہزاد اکبر
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ نیب اور حکومت کا تال میل ہوتا تو حمزہ کی گرفتاری آدھے گھنٹے کا کام تھا ۔ عدالت کا فیصلہ موجود ہے اگر شواہد ہیں تو گرفتار کیا جا سکتا ہے ،پیش نہ ہونا اور عبوری ضمانت دینا ایک نئی نظیر ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بلایا گیا تو وہ بیرون ملک فرار ہو گئے تھے ۔ سلمان شہباز کو سوالنامہ بھیجا گیا ہے پر ابھی تک جواب نہیں آیا۔تین سے چار لوگ ابھی بھگوڑے ہیں اور بڑی بڑی تقریریں کرتے رہے ہیں ۔ ان کو بھی عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا چاہئے ۔
شہزاد اکبر