طاہرالقادری او آئی سی کے اجلا س میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

طاہرالقادری او آئی سی کے اجلا س میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے سعودی عرب پہنچ گئے ،جہاں وہ او آئی سی کے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خطاب کرینگے اور عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور نصاب تیار کرنے سے متعلق تجاویز اور 100صفحات پر مشتمل اپنی امن فلاسفی پیش کرینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعوکیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب اور سوال و جواب کیلئے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس 9اور10اپریل کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے۔

طاہر القادری روانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...