سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی، رینجرز کو پولیس کے دئیے گئے اختیارات میں 90روز کی توسیع کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کردی، رینجرز اختیارات میں توسیع محکمہ داخلہ کی سفارش پر کی گئی جس کی منظوری وزیراعلی سندھ نے دیدی۔رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی 2019تک کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی کی شق 4 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کی گئی ہے۔یاد رہے اس سے قبل رینجرز اختیارات میں توسیع 5 اپریل تک کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...