نیب راولپنڈی کا خواجہ آصف کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری
اسلام آباد(آن لائن ) نیب راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 9 اپریل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت ، خواجہ آصف یکم اپریل کو بیرون ملک ہونے کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 9 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ نیب راولپنڈی کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ نیب نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلب کیا ہے ۔ یکم اپریل کو خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے تا ہم اب نیب نے انہیں 9 اپریل کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔