نیب کاقیدی کے ڈی اے کاایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کر گیا
کراچی (آن لائن)نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کر گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب کا قیدی محمد ناصر 4 روز سے سول ہسپتال کراچی میں وینٹی لیٹر پر تھا اور آج صبح انتقال کر گیا۔ ناصر کو 28 مارچ کو سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا اور اسے لیور انفیکشن تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ملزم کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر شفٹنگ آف لینڈ تھا، محمد ناصر کو زمینوں میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ناصر سینٹرل جیل کراچی میں 2015 ء سے عدالتی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے خلاف نیب کورٹ نمبر 2 میں تین ریفرنسز زیر سماعت تھے۔
نیب کا قیدی چل بسا