ریلوے مشکلات کی بڑی وجہ 35 ارب پنشن کی مد میں ادائیگیاں،شیخ رشید

ریلوے مشکلات کی بڑی وجہ 35 ارب پنشن کی مد میں ادائیگیاں،شیخ رشید

اسلام آباد،لاہور(لیڈی رپورٹر ،آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اربوں روپے سڑکوں پر ضائع کئے گئے لیکن ایک روپیہ بھی ریلوے سگنل پر نہیں لگایا گیا، پورے ملک میں انتظار تھا کہ رائل پام کیس کا فیصلہ ہوجائے لیکن 9سال سے اس کیس کا فیصلہ رکا ہوا ہے،11تاریخ کو عدالت فیصلہ سنائے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں پہلے ہفتے میں ایک دن آتا تھا اب دو دن آیا کروں گا۔ 6ماہ میں 15 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، جتنا انجن چلے گا ٹریکر کے ذریعے پتہ چلے گا۔ مجھے پاکستان ریلوے کے مزدوروں پر اعتماد ہے، مگر ہمارے مزاج میں ہڈ حرامی گھس گئی ہے۔ انہوں نے ریلوے کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ 35 ارب روپے کی پنشن کی مد میں ادائیگیوں کے باعث ریلوے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں، نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو گھر سے باہر نہیں نکلے ، جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آتا ہے تو ڈرتے ہیں، نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔ مسلم لیگ ن لیگ کا یہ حال ہے کہ صرف 20 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سانحہ کے ڈاکوؤں نے ایک ایک ارب کی مشینیں لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...