نیب پلی بازگین قانون کیخلاف ہوں ،بیوروکریٹ فیصلے کرنے سے ڈر رہے ہیں ،عارف علوی

نیب پلی بازگین قانون کیخلاف ہوں ،بیوروکریٹ فیصلے کرنے سے ڈر رہے ہیں ،عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیب بلاامتیاز احتساب کرتا ہے،حکومت نے نیب کو بااختیار ادارہ بنایا ہے، نیب کے قانون پلی بار گین کے خلاف ہوں بیوروکریٹ فیصلے کرنے سے ڈر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، اٹھارویں ترمیم کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتی تاہم اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے سے مجھے تشویش ہو گی ، امید ہے بجٹ آنے کے بعد معیشت میں بہتری آئے گی ۔ ملک کی ترقی ہی میری خوشی ہے ، پاکستان دہشت گردی سے باہر نکل آیا ہے چاہتے ہیں کہ یہ قوم معاشی ترقی کی سیڑھیوں پر چڑھ جائے، معیشت کے انجن کی رفتار بڑھانے میں کچھ وقت لگے گا حکومت کی کارکردگی ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن کے ساتھ نہیں چل سکتا کرپشن کم ضرور ہو جائے گی مگر رکتی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون یونٹ کے تحت نہیں چل سکتا۔ایک اورسوال کے جواب میں صدر نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مسائل سے نجات مل گئی اوراب وہ اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کے عوام غیوراورسخی ہیں، ان عوامل کی موجودگی میں ملک کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -