محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ بارہ مئی کے مقدمات کا ٹرائل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (این این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ بارہ مئی کے مقدمات کا ٹرائل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے ایم کیوایم الیکشن کمیٹی رکن عمیر صدیقی کا سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ملزم کی جان کو خطرہ ہے ٹرائل کے لیئے جیل سے اے ٹی سی کلفٹن میں پیشی کے لیے سیکیورٹی خدشات ہیں،سانحہ بارہ مئی کیسز کا ٹرائل سنٹرل جیل میں قائم عدالت منتقل کیا جائے، محکمہ داخلہ نے اے ٹی سی ٹو کو بھی آگاہ کردیا،سانحہ بارہ مئی کیسز میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 30 سے زائد ملزمان نامزد ہیں،ملزم عمیر صدیقی کے خلاف پولیس ،رینجرز اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ