مودی بڑا خطرہ اور انتہا پسند ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ لیجنڈ اداکار شتروگھن کانگریس میں شامل

مودی بڑا خطرہ اور انتہا پسند ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ لیجنڈ اداکار شتروگھن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی(صباح نیوز)بھارت کے لیجنڈ اداکار شترو گھن سنہا نے بھی مودی کو بھارت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ڈکٹیٹر شپ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اختلاف کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے اور کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔انہوں نے اپنی جماعت بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے نالاں ہو کر کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔وہ اب کانگریس کے پلیٹ فارم پربہار کے علاقے پٹنہ سے الیکشن لڑیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں تبدیلی اور ترقی کا عمل رک گیا ہے اور ایک شخص کی آمریت قائم تھی، میں سچ بات منہ پر کہہ دینے کا قائل ہوں۔واضح رہے کہ شتروگھن سنہا 1996 سے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں۔ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں صحت اور فیملی ویلفیئر کے وفاقی وزیر بھی رہے۔
شترو گن

مزید :

صفحہ آخر -