بلاول بھٹو دو روزہ دورہ پر دبئی پہنچ گئے
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورہ پر دبئی پہنچ گئے۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کودو روزہ دورہ پر د بئی پہنچ گئے جہاں وہ اپنی خالہ صنم بھٹو اورہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو وطن واپسی پر تھرکول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے اور اس کے علاوہ وہ گھوٹکی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔