شریف فیملی نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے،سیاست پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے

شریف فیملی نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے،سیاست پر منفی اثرات مرتب نہیں ...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے افسوس کی بات ہے شریفوں نے آئین و قانون کا مذاق بنا کررکھ دیا ہے جو کچھ انہوں نے کیا ہے یہ انکو زیب نہیں دیتا انہیں چاہئے تھا وہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے خود کو نیب کے حوالے کردیتے لیکن انہوں نے خود کارکنوں کو بلایا عورتوں اور کارکنوں کا ڈھال بنایا کیا ایسے ہوتے ہیں لیڈر اور کیا یہ ہے ان کی سیاست ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حمزہ شہباز کارکنوں کو انسانی ڈھال بنانے کی غیر انسانی حرکتیں بند کر دیں ، شریف خاندان نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے اوریہ اس قدر غلط بات ہے کہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ایسی حرکتوں سے سیاسی منظر نامے پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے

مزید : صفحہ آخر


loading...