کاشتکار بور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں ، زرعی ماہرین کی ہدایت

کاشتکار بور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں ، ...

فیصل آباد (بیورورپورٹ) زرعی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار بور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں اور بور آنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھاجائے تاکہ دانہ بننے میں مدد مل سکے تاہم فصل کے کھیت میں زیادہ پانی کھڑانہیں ہوناچاہیے کیونکہ اس طرح پودے کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفوں سے پانی فراہم کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے گوڈی بھی جاری رکھنی چاہیے جبکہ کاشتکار آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی بھی چڑھا دیں تاکہ پودا گرنے سے محفوظ رہ سکے۔ مکئی کے گڑوؤں اور کونپل کی مکھی کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے دانہ دار زہروں کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے۔

مزید : کامرس


loading...