اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیلنے سے ملکی سیاست پر کسی صورت اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے

اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیلنے سے ملکی سیاست پر کسی صورت اچھے اثرات مرتب نہیں ...

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے حکومت نیب اور دیگر اداروں سے سیاسی مخالفین کا ٹرائل کروارہی ہے، حمزہ شہباز کے گھر کے اندر نیب نے دیواریں پھلانگ کر داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، حکومت ایسا کرکے کوئی اچھی روائت قائم نہیں کر رہی ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا حکومت میں نیب زدہ وزراء کی اکثریت ہے ان پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جارہا اور ان کے گھروں میں کیوں نیب کو داخل نہیں کروایا جارہا ہے، حکومت ایسے اقدامات کرکے اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیل کررہی ہے جس کے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے یہ جو کچھ آج کررہے ہیں اس کا انہیں ہر حال میں حساب کرنا ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...