نیب کو اپوزیشن کے پیچھے لگانے کا مقصد موجودہ حکومت کیخلاف تحریک کا راستہ روکنا ہے

نیب کو اپوزیشن کے پیچھے لگانے کا مقصد موجودہ حکومت کیخلاف تحریک کا راستہ ...

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے نیب نے حمزہ کی گرفتاری کیلئے جو طریقہ کار اپنایا اس کی مذمت سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کی اور انہوں نے کھل کر کہا نیب سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،عدالتیں ریلیف دے رہی ہیں لیکن وزیراعظم للکار رہے ہیں کہ اب فلاں سیاستدان گرفتار ہو جائے گا ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ا نکا کہنا تھا اصل میں حکومت اپنی مہنگائی کے سونامی سے توجہ ہٹانے کیلئے حمزہ شہباز کے گھرکے باہر یہ سارا سین تخلیق کررہی ہے تاکہ انکی مہنگا ئی کی طرف کسی کی توجہ نہ جا سکے ان کی کوشش ہے اپوزیشن کے پیچھے نیب کو لگا دوتاکہ حکومت کیخلاف کوئی تحریک نہ چل سکے ۔

منور انجم

مزید : صفحہ آخر


loading...