حمزہ شہباز کا دامن صاف ، عدالتوں پر اعتماد تو پھر بلی چوہے کا کھیل کیونکر کھیلا جارہا ہے

حمزہ شہباز کا دامن صاف ، عدالتوں پر اعتماد تو پھر بلی چوہے کا کھیل کیونکر ...

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے ایک طرف کرپشن کرتے ہیں اور اگر ان کو کوئی ادارہ پکڑنے کیلئے آتا ہے تو یہ لوگ اس پر حملے کرنا شروع کر دیتے ہیں دو دن تک انہوں نے بھرپور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا جو کسی بھی طرح سے مناسب بات نہیں ۔ ا یشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر حمزہ شہباز کا دامن صاف ، عدالتوں پر اعتماد ہے تو پھر چوہے کی طرح بل میں کیوں گھسے رہے؟انہیں تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھے، مزاحمت سے ثابت ہوتا ہے نیب آمدن سے زائد اثاثوں پر جو تحقیقات کررہی ہے اس میں حمزہ شہباز پوری طرح ملوث ہیں اور انہیں بھی علم ہے سارے گواہ اور ثبوت نیب کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور

مزید : صفحہ آخر


loading...