اپوزیشن قانون و آئین ماننے کو تیارنہیں دامن صاف تو نیب سے خوف کس چیز کا

اپوزیشن قانون و آئین ماننے کو تیارنہیں دامن صاف تو نیب سے خوف کس چیز کا

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے نیب حکومت کے تابع نہیں ،قانون سب کیلئے برابر ہے، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، ملزمان کی گر فتاری سے بھونچال نہیں آئے گا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ،ان کا کہنا تھا یہ لوگ آئین و قانون کو بھی نہیں مانتے نیب کے پاس ان کی گرفتاری کے آڈر ہیں یہ اس کو بھی ماننے کو تیار نہیں اور ورکرز کواکھٹا کرکے ڈرامہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر انہوں نے واقعی کچھ نہیں کیا تو خود کو نیب کے سامنے پیش کریں ،تحقیقات میں شامل ہوں اگر ان کا دامن صاف ہے تو باعزت بری ہو جائیں گے لیکن اس طر ح کے ڈرامے کرنے کی انکو کیا ضرورت ہے ،خود کو قانون کے سامنے سرنڈڑ کریں اور حالات کو معمول پر آنے دیں ۔

راجہ بشارت

مزید : صفحہ آخر


loading...