این ٹی ڈی سی نے گرڈ سٹیشنز پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا

این ٹی ڈی سی نے گرڈ سٹیشنز پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نیوز رپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی)نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بڑے نقائص کو دور کرلیاجس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلے میں این ٹی ڈی سی انجینئرز نے 500کے وی گرڈ سٹیشن روات پر 750ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصب کا کام مکمل کرکے انرجائز کردیا۔ ٹرانسفارمر کی تنصب سے اسلام آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے علاقوں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم گرما اور خصوصاً رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )500کے وی روات گرڈ سٹیشن پر سسٹم اوورلوڈنگ کے باعث مشکلات کا شکار تھی۔ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے علاقوں میں جبری لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج پروفائل میں بہتری آنے سے ٹرپنگ کا خاتمہ ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسی طرح 220کے وی گرڈ سٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 220کے وی گرڈ سٹیشن لڈے والہ ، 220کے وی گرڈ سٹیشن سمندری روڈ اور 220کے وی گرڈ سٹیشن وہاڑی پر 250ایم وی اے کے ٹرانسفارمرز کابھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے فیصل آبا د الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے صارفین کو بھی جبری لوڈ شیڈنگ چھٹکارا ملے گا اور وولٹیج لیول بھی بہتر ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 500کے وی گرڈ سٹیشن گٹی فیصل آباد پر 600ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ 500کے وی گٹی گرڈ سٹیشن کا شمار این ٹی ڈی سی کے بڑے گرڈ سٹیشنز میں ہوتا ہے ۔
جس پر اپ گریڈیشن نہ ہونے سے ترسیلی نظام کو مسائل کا سامنا تھا۔ تاہم اس ٹرانسفارمر کی تنصب مکمل ہونے سے سسٹم میں اوورلوڈنگ پر کافی حدتک قابو پا لیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -