ہاؤ سنگ اینڈ رئیل سٹیٹ کو ترقی دی جائے، ملک شاہد سلیم

ہاؤ سنگ اینڈ رئیل سٹیٹ کو ترقی دی جائے، ملک شاہد سلیم

راولپنڈی( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤ سنگ اینڈ رئیل اسٹیٹ کا اجلاس چیمبر میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک جمشیدنے کی جبکہ راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم، گروپ لیڈر سہیل الطاف ، ایس ایم نسیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی ، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اورنائب چیئر مین فیاض سلیم سمیت د یگر اراکینِ کمیٹی بھی موجود تھے۔صدرملک شاہد سلیم نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اب ایک صنعت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے ساتھ سو سے زائد کاروبار منسلک ہیں۔ کنسٹرکشن صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ اس صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے اور راولپنڈی چیمبر کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فائلر اور نان فائلر کی شرط میں نرمی کی جائے۔ملک میں پہلے ہی کاروبار تنزلی کا شکار ہے۔ فائلر کی پابندی سے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری صفر ہو کر رہ گئی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت دوسرے اقدامات متعارف کرائے۔ نان فائلر کے لیے پنلٹی یا فیس یا ٹیکس کی مد میں اضافہ کرے۔مکمل پابندی سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔ پراپرٹی ویلیو ایشن کی یکساں شرح متعارف کرائی جائے۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ حکومت نے پچاس لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اوپن کر دی جائے۔ خالی پلاٹ پر کنسٹرکشن کے لیے ٹائم کی حد مقرر کی جائے۔ری سیل کا نیا طریقہ کار لایا جائے جو آسان ہو اور حکومت کو ٹیکس بھی ملے۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی ملک جمشیدنے کہا کہ حکومت کنسٹرکشن انڈسٹری میں شامل ہونے والی مشینری اور آلات کو ٹیکس سے مستثنی قرار دے ۔انہوں نے صنعت کی ترقی کیلئے سیمنٹ کی قیمت میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : کامرس


loading...