بھارت سے دریاؤں کا معاملہ بہت حد تک بڑھ چکا ، دفاع کے انتظامات ناگزیر ہیں، عبداللہ ہارون

بھارت سے دریاؤں کا معاملہ بہت حد تک بڑھ چکا ، دفاع کے انتظامات ناگزیر ہیں، ...

حیدرآباد(آئی این پی) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی سفیر عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ بھارت سے دریاں کا معاملہ بہت حد تک بڑھ چکا، اگر دفاع کے لیے انتظامات نہ کیے گئے تو پاکستان پر مشکل وقت آسکتا ہے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات ہونے والے سابق پاکستانی مندوب اور سینئر سیاستدان عبداللہ ہارون کا کہنا تھا کہ بھارت سیدریاں کامعاملہ بہت آگے بڑھ چکا۔ خارجہ پالیسی میں ہونے والے فیصلوں کا کسی کو کوئی علم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نیبولان کی پہاڑیوں پر اپنا حق جما دیا جبکہ امریکا نے بھی اسرائیلی مطالبے کو تسلیم کرلیا، اس حوالے سے پاکستان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر دفاع کیلئے انتظامات نہ کیے گئے تومشکل وقت آسکتا ہے، حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں مگر ٹیکس وصولی نہیں ہوپارہی ، اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سال مالی بحران بڑھنے کاخدشہ ہے۔عبداللہ ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا پروجیکٹ غریب کیپیٹ میں کھاناپہنچانا ہے،جس پر عملدرآمد جلد شروع ہونا چاہیے۔

عبداللہ ہارون

مزید : صفحہ آخر


loading...